ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گجرات نے ایک گودام پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے سرغنہ یاسر شوکت کو گرفتار کر لیا۔

گودام سے 7 پاکستانی پاسپورٹ، 18 پاکستانی پاسپورٹ کی نقول، لیبیا کے 9 ویزہ اسٹیکرز اور عمرہ ویزہ کی 4 نقول برآمد ہوئی ہیں جب کہ اس کے پاس سے 8 مصری ویزے، 23 ہوائی جہاز کے ٹکٹس اور 2 موبائل فون بھی ملے ہیں۔

- Advertisement -

ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم شہریوں کو غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے یورپ اور دیگر ممالک میں بھجوانے میں ملوث ہے۔ ملزم ابتدائی طور پر شہریوں کو عمرہ ویزہ پر سعودی عرب بھجواتا تھا اور وہاں سے انہیں لیبیا اور مصفر منتقل کرتا تھا۔

ترجمان کے مطابق متعدد پاکستانی غیر قانونی طریقے سے بیرون جانے کی کوششوں میں کشتیوں کے حادثات میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں