فیصل آباد : عمرے کی آڑ میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا، ملزم نے متاثرہ خاندان کو ایک بیگ سعودی عرب پہنچانے کےلیے دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور عمرے کی آڑ میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم اسرار اللہ کو موچی گیٹ لاہور سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے ساتھیوں کےہمراہ 5افرادپرمشتمل ایک خاندان کوعمرہ ویزاپرسعودی عرب بھجوایا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کی جانب سے متاثرہ خاندان کو مفت عمرہ کا جھانسہ دیا گیا، ملزم نےمتاثرہ خاندان کوایک بیگ سعودی عرب پہنچانے کےلیےدیا اور بیگ میں ملزم نےمنشیات چھپائی ہوئی تھی۔
سعودی حکام نے منشیات برآمد کرکے پورے خاندان کو گرفتار کرلیا تھا تاہم ملزم کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں کررہے ہیں۔