جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

اتحادیوں جماعتوں کے رہنماؤں کا حکومت کو پی ٹی آئی لانگ مارچ پر تحمل کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کی اکثریت نے حکومت کو تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ پر تحمل کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کی اکثریت نے رائے دی ہے کہ حکومت کو لانگ مارچ کے حوالے سے تحمل سے کام لینا چاہیے اور طاقت کا استعمال آخری آپشن ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

اتحادیوں جماعتوں کے رہنماؤں کی اکثریت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ پر تحمل کا مشورہ دیا اور کہا ریڈ زون سے باہر تک احتجاج پر امن رہے تو کارروائی نہیں کرنی چاہیے۔

حکومتی اتحادیوں کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف کا احتجاج پر امن رہے اور ریڈ زون سے باہر ہی ہو تو کسی قسم کی کاروائی کی ضرورت نہیں اور اگر معاملات خراب ہوں تو پھر ایکشن ہونا چاہیے۔

اجلاس کےشرکاء نے یہ تجویز بھی دی کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے جائیں اور احتجاج کےلیے اسلام اباد ہی میں کوئی مخصوص جگہ کا تعین کیا جائے۔

گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا تھا ، جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کسی کو بھی اسلام آباد پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اسلام آباد پر حملے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا۔

اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومتوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وہ افراتفری پھیلانے سے باز رہیں، ریڈ لائن عبور کرنے والوں کیخلاف متعلق قوانین کے تحت کارروائی ہوگی، انہیں نہ صرف قانون کی طاقت بلکہ بائیس کروڑ عوام کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں