منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

معروف کھلاڑی کا سڑک کنارے نوجوان پر تشدد، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا کے معروف باسکٹ بال کھلاڑی ’جے آر اسمتھ‘ نے سرعام شہری کی درگت بنا دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں پیش آیا جہاں باسکٹ بال کے مشہور کھلاڑی آپے سے باہر ہوگئے اور نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص امریکی سیاہ فام کے قتل کے خلاف ہونے والے احتجاج میں شریک تھا، اسی دوران اس نے کھلاڑی کی گاڑی کو نقصان پہنچایا جس کے ردعمل میں جے آر اسمتھ نے شہری پر تشدد کیا۔


کھلاڑی نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ شخص نے احتجاج کے دوران میری گاڑی کو نقصان پہنچایا جس پر مجھے غصہ آیا اور نتیجتاً یہ قدم اٹھانا پڑگیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باسکٹ بال پلیئر نے مذکورہ فرد کے منہ پر لاتیں ماریں۔

نوجوان نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ خیال رہے کہ احتجاج کے دوران جے آر کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گاڑی کو نقصان پہنچانے والا مذکورہ شہری تھا یا نہیں، دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں