ٹوکیو : معروف آٹوموبائل کمپنی نے آئندہ کے اوائل میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار متعارف کرنے کا اعلان کردیا۔
ابھی تک آپ نے صرف سائنس فکشن فلموں ہی ایسے مناظر دیکھیں ہوں گے جس میں کار ٹیکنالوجی کی مدد سے بغیر ڈرائیور کے چلتی ہوئی نظر آرہی ہوتی ہے لیکن اب ایسے مناظر حقیقت میں نظر آنے والے ہیں کیون کہ جاپانی آٹوموبائل کمپنی ہونڈا نے بغیر ڈرائیور چلنے والی کار متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا لیا ہے۔
جاپان کی وزارت نقل و حمل نے کہا ہے کہ آٹو موبائل کمپنی نے لیول 3 کی خودکار گاڑی کی تجارتی سطح پر تیاری کرنے والا دنیا کا پہلا موٹر ساز بن جائے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ خودکار ڈرائیونگ نظام کےلیے حکومت کی جانب سے بھی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد پہلے سے موجود معروف ماڈل کو خودکار نظام سے لیس کرکے فروخت کیا جائے گا۔
ہونڈا کمپنی کا کہنا تھا کہ خودکار ڈرائیونگ کے پانچ درجے ہیں جس میں سے دو نظام پہلے سے اکثر گاڑیوں میں نصب ہوچکے ہیں جو خودکار طریقے سے بریک اور گاڑی کو اپنی لین میں رکھنے کا نظام ہے جبکہ درجہ 3 میں گاڑی چلانے والا فرد، اسٹیرنگ کنٹرول اور بریک سمیت تمام افعال خودکار نظام کے حوالے کر سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خودکار طریقے سے گاڑی چلنے کےلیے کچھ شرائط ہیں جس میں سے ایک یہ ہے گاڑی ایسے سڑک پر چلے جہاں بھیڑ کم ہو۔