بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

معروف کمپنی کا نئی کار سے متعلق بڑا اعلان، ماڈل بھی بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں مشہور سوزوکی موٹرز نے بھی الیکٹرک گاڑی بنانے کا اعلان کر دیا۔

کارساز کمپنی کے صدر سوزوکی توشی ہیرو نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کمپنی مستقبل میں تجارتی استعمال کی پہلی برقی گاڑی بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

یہ برقی گاڑی مائیکرو وین ‘ایوری’ کے ماڈل کی ہو گی جس کا انجن 660 سی سی کی طاقت رکھتا ہے۔ اس گاڑی کو ہلکی کہلانے والی گاڑیوں میں شمار کیاجاتا ہے۔

Suzuki reveals plans for first EV

سوزوکی کمپنی کی نئی گاڑیوں کی فروخت میں چھوٹی گاڑیوں کا حصہ قریباً 40 فیصد ہے۔

کمپنی کے صدر نے کہا کہ ہم اپنے تجربات کو بروئے کار لاتے ہوئے اچھی برقی گاڑیاں تیار کرنے کا راستہ تلاش کریں گے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں توانائی کے دیگر ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے گاڑیوں کی تیاری کا عمل جاری ہے۔ شمسی توانائی کے ساتھ ساتھ الیکٹرک کاروں کی تیاری کا عمل مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں