اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

معروف اسپورٹس کمپنی نے اسرائیلی فٹبال ٹیم کی اسپانسر شپ ختم کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کی معروف اسپورٹس کمپنی پوما نے اسرائیل کی قومی فٹبال ٹیم سے اسپانسر شپ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج اور اس کے خلاف اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ایسے میں ایک معروف اسپورٹس کمپنی پوما کی جانب سے صہیونی ریاست کی قومی فٹبال ٹیم کی اسپانسر شپ ختم کرنے کا اعلان بھی سامنے آیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے فنانشل ٹائمز کے حوالے سے لکھا کہ جرمن کمپنی پوما نے اسرائیلی فٹ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ مزید معاہدہ کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد آئندہ سال ٹیم کو کِٹس بھی مہیا نہیں کی جائیں گی۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے بعد بائیکاٹ مہم کی وجہ سے کئی برانڈ متاثر ہوئے ہیں تاہم اس رپورٹ کے مطابق پوما نے یہ فیصلہ اپنی وسیع حکمت عملی کے تحت مالی وجوہات کی بنیاد پر کیا ہے۔
روئٹرز کے مطابق اس حوالے سے اس نے پوما کا موقف جاننے کے لیے مذکورہ کمپنی سے رابطہ کیا تاہم تاحال وہاں سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں