منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈری ریسلر ’کامالا ہیرس‘ 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامالا کی موت کی تصدیق کردی، مشہور سابق ریسلر کا اصل نام ’جیمس ہیرس‘ تھا لیکن وہ اپنے خاص روپ کی وجہ سے ’کامالا‘ کے نام سے جانے جاتے تھے، چہرے پر پینٹنگ ان کی پہچان تھی۔

رپورٹ کے مطابق لیجنڈ کھلاڑی حالیہ چند سالوں سے علالت کی زندگی گزار رہے تھے، ذیابیطس کے باعث وہ اپنی دونوں ٹانگوں سے بھی محروم ہوگئے تھے۔ سابق ریسلر کی موت کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔

9 فٹ قد اور 380 پاؤنڈ وزن رکھنے والے ریسلر کی اچانک موت سے ان کے ساتھی بھی غم زدہ ہیں۔

دیگر ریسلرز نے کامالا کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنا قیمتی اثاثہ کھو دیا۔ کھلاڑی نے اپنے کیریئر کے دوران کئی ٹائٹلز اپنے نام کیے، ہوگن اور انڈرٹیکر جیسے بڑے ریسلر سے بھی مقابلہ کیا۔

Long history: Jerry Lawler's ring battles dated back four decades with Kamala

Beloved: A number of Kamala's contemporaries as well as current pro wrestling personalities had kind words about the late star of the ring

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں