اشتہار

کھلاڑیوں کو لیگز کھیلنے کا این او سی دینے کیلیے حفیظ سے رائے طلب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو لیگز کھیلنے کا این او سی دینے کے لیے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ سے رائے مانگ لی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لیگ کرکٹ کھیلنے کے لیے ٹی 20 کپتان شاہین آفریدی، اعظم خان، آل راؤنڈر شاداب خان اور وسیم جونیئر نے پی سی بی سے اجازت طلب کی ہے۔

انجرڈ نسیم شاہ، محمد حسنین، احسان اللہ بھی لیگ کرکٹ کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔

- Advertisement -

ٹیم مینجمنٹ نے پیسرز کو پیغام دیا ہے کہ ڈومیسٹک میچز میں اپنی فٹنس ثابت کریں جبکہ لیگز کی اجازت کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کی شرائط پر عمل کی سفارش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹرز کے دبئی ٹی 10 لیگ اور بنگلادیش پریمئر لیگ (بی پی ایل) سے کنٹریکٹس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے دونوں لیگز کےلیے پلیئرز کو این او سی جاری نہیں کیے جاسکے ہیں۔

پی سی بی کا ملک میں 24 سے 28 جنوری تک ٹی10 میچز کروانے کےلیے انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس سے معاہدہ ہے۔

قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ پاکستان کے ٹاپ پلیئرز کی ان ٹی 10 میچز میں شرکت یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں