پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

‏’لیگی رکن نے میری گاڑی کو ٹکر ماری‘ خاتون رکن کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ ن لیگی رکن اسمبلی ناصربوسال ‏نے میری گاڑی کوٹکرماری میرے پاس ن لیگ کےرکن کی گاڑی کی تصویر بھی موجود ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے حکومتی رکن عالیہ حمزہ نے کہا ‏کہ میری گاڑی کی جوصورتحال ہےاس کےفوٹیج موجودہیں مجھےسمجھ نہیں آرہان لیگ چاہتی کیا ‏ہے، کرنا کیا چاہتےہیں یہ لوگ کل تک ماڈل ٹاؤن میں لوگوں پرگولیاں چلاتےتھے۔

اپوزیشن کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لیے شور کررہی ہے، عالیہ ملک

عالیہ حمزہ نے کہا کہ ن لیگ والےآج خواتین ایم این ایزپرحملےکررہےہیں کل اسمبلی میں کتابیں ‏پھینکی جارہی تھیں آج بوتلوں سےحملےکیے اسمبلی کےاندرتوچھوڑیں اسمبلی کےباہرکھڑی گاڑیوں ‏پرحملےکیےگئے اسمبلی کے اندر تو ہم پرحملےکیےجا رہےتھےاب باہربھی حملے ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بہترین بجٹ لےکرآئےاسی لیےن لیگ ہم پرغصہ اتاررہی ہے ن لیگ پارلیمنٹ ‏کوگلی محلےکی سیاست میں تبدیل کرناچاہتی ہے ن لیگی غنڈوں نےکل ہماری خواتین ارکان اسمبلی ‏پرحملےکیے ن لیگی غنڈوں نےآج پارلیمنٹ کےباہرکھڑی گاڑیوں پرحملےکیے کیان لیگ ایوان کی ‏کارروائی نہیں چلنےدیناچاہتی؟ کیان لیگ کومعیشت کی بہتری قبول نہیں؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں