منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

لیگی ایم این اے عدالت سے فرار ہو گئے

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک سہیل ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک سہیل6 کروڑ روپے کے بوگس چیک کے مقدمہ میں سیشن عدالت کے روبرو پیش ہوئے تو سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج نےلیگی ایم این اے کی ضمانت خارج کر دی۔

ضمانت خارج ہونے پر ملک سہیل عدالت سے فرار ہو گئے جب کہ پولیس بھی انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

ن لیگ کے ایم این اے ملک سہیل خان سیشن عدالت سے فرار

لیگی ایم این کیخلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے مقدمہ بوگس چیک کےالزام میں29جنوری کودرج کیا گیا۔

ملک سہیل خان این اے56 اٹک ٹو سے ایم این اے ہیں اور ان کا شمار بااثر سیاسی شخصیت میں ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں