اشتہار

نازیبا ویڈیوز بنانے کا کیس، اداکارہ خوشبو کو عدالت نے طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کی سیشن عدالت نے نازیبا ویڈیو بنانے کے کیس میں اداکارہ خوشبو سمیت 6 ملزمان کو طلب کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیشن عدالت نے تھیٹر میں اسٹیج اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیو بنانے کے کیس میں اداکارہ خوشبو سمیت 6 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسین شاہین نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، متاثرہ اداکارہ گلناز عرف سلک خان عدالت پیش ہوئیں، ادکارہ گلناز نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزمہ خوشبو، حیدر علی، اور بہادر علی کا مقدمہ میں کوئی کردار نہیں ہے۔

- Advertisement -

گلناز عرف سلک خان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو وائرل نہیں کیں،عدالت ان کی ضمانتیں منظور کرے تو اعتراض نہیں ہو گا۔

Khushboo Khan (@Khushbooffical) / Twitter

ایف آئی اے کے اسٹنٹ ڈائریکٹر نے کیس کا ریکارڈ عدالت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے ملزمان کی ضمانتیں خارج کی جائیں،عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانت میں 24 جنوری تک توسیع کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کے نجی تھیٹر میں ڈانسر کی کپڑے بدلنے کی ویڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ خوشبو خان سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں