اشتہار

کروڑ پتی بننے کے آسان طریقے جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

دولت کمانا ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ اس سے زندگی سہل ہوتی ہے ہم آپ کو کچھ آسان طریقے بتا رہے ہیں جس سے آپ کروڑ پتی بن سکتے ہیں۔

زندگی گزارنے کے لیے پیسہ بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے اور اسی پیسے کو کمانے کے لیے دنیا کا ہر شخص کسی نہ کسی روزگار سے وابستہ ہے۔ کوئی کاروبار کر رہا ہے تو کوئی کسی ادارے میں ملازمت، لیکن پھر بھی وہ مالی طور پر مستحکم نہیں جب کہ ان کے سامنے کئی ایسی مثالیں بھی ہوں گی جو ان سے کم محنت کرتے ہیں لیکن پھر بھی وہ کروڑ پتی ہں۔

ایک عربی میگزین نے ایسی رپورٹ شائع کی ہے جو لوگوں کو اپنی دولت بڑھانے یا دوسرے معنوں میں کروڑ پتی بننے کے مشورے دیتی ہے اور ان مشوروں پر عمل کچھ مشکل نہیں بس مستقل مزاجی کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

مذکورہ رپورٹ میں اقتصادی امور سے متعلق ویب سائٹ ’انویسٹوپیڈیا‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ 30 سال عمر تک پہنچنے سے قبل کروڑ پتی بن جائے، لیکن یہ ایسا مشکل نہیں ہے بس اس کے لیے ان 6 باتوں پر عمل ضروری ہے۔

بچت مگر کب اور کیسے؟

رپورٹ میں سب سے پہلی تجویز جو پیش کی گئی ہے وہ بچت ہے۔ یہ ایک اچھی عادت ہے لیکن اکثر لوگ اس کو غلط وقت یا اس وقت شروع کرتے ہیں جب بہت سا وقت ان کے ہاتھ سے نکل چکا ہوتا ہے۔

اس کا درست وقت یہ ہے کہ جس قدر جلدی ممکن ہو سکے اپنی آمدنی میں سے کچھ، چاہے کم ہی کیوں نہ ہوں، پس انداز کرنا شروع کریں۔ فرض کریں کہ آپ کی عمر اس وقت 20 سال ہے اور آپ ابھی سے بچت پروگرام پر عمل کرتے ہیں اور درمیانی عمر یعنی 40 سال تک پہنچنے تک آپ اچھی خاصی رقم جمع کر چکے ہوں گے۔

آمدنی کا کتنا حصہ محفوظ رکھا جائے؟

آپ اگر بچت پروگرام پر عمل شروع کرتے ہیں تو اس کے لیے بھی ایک پروگرام ترتیب دینا ہوگا کہ بچت میں کہیں آپ کے روزمرہ کے ضروری معاملات اور اخراجات متاثر نہ ہوں۔

بیورو آف اکنامک اینالیسس کا کہنا ہے کہ جو بھی کروڑپتی بننا چاہتا ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ اپنی سالانہ آمدنی کا کم از کم 20 فیصد بچت میں لانے پر غور کرے۔ اگر اتنی رقم بچانا مشکل ہو تو 15 فیصد تو ہر حال میں بچانا ضروری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کی آمدنی کم ہے اور 15 فیصد بچانا مشکل ہے تو پھر آپ کا کروڑ پتی بننا کچھ مشکل ہو سکتا ہے لیکن ناممکن نہیں کیونکہ ابھی کچھ راستے موجود ہیں۔ جیسے اگر آپ مستحق ہیں تو تنخواہ میں اضافے کے لیے درخواست دیں۔ دفتر کو اضافی وقت دے کر بھی پیسے بڑھائے جا سکتے ہیں۔ اسی طرح دوسری ملازمت حاصل کرنا بھی مفید ہو سکتا ہے۔ اور اپنی کمائی کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا بھی ضروری ہے۔

غیر ضروری اخراجات اور قرض کی عادت سے جان چھڑائیں:

غیر ضروری چیزوں پر خرچ کرنا اور اس کے لیے بعض اوقات قرض لینا کچھ لوگوں کی عادت بن جاتی ہے لیکن یہ دونوں چیزیں ہی کروڑپتی بننے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر سکتی ہیں تو اگر آپ بھی ایسا ہی کرتے ہیں تو آج سے ہی ایسی تمام چیزیں خریدنا بند کر دیں جن کی آپ کو ضرورت نہیں ہے۔

اس عادت پر قابو پانے کا انتہائی آسان طریقہ ہے کہ آپ کوئی بھی چیز خریدنے سے قبل خود سے پوچھیں، کیا مجھے اس کی ضرورت ہے؟ کیا میرے پاس ایسی کوئی چیز پہلے سے موجود نہیں؟ کیایہ میرے کروڑ پتی بننے کی خواہش سے زیادہ اہم ہے؟

یاد رکھیں ہر وہ روپیہ جو آپ ایک ایسی چیز پر خرچ کرتے ہیں جس کی آپ کو ضرورت نہیں ہے وہی روپیہ سرمایہ کاری میں استعمال ہو سکتا ہے اگر آپ 20 سال تک یہی سلسلہ جاری رکھیں اور غیرضروری اشیا پر خرچ ہونے والی رقم کو کسی کام میں لگا دیں تو اس سے آپ کی آمدنی میں یقیناً اضافہ ہو گا۔

مہنگائی سے ہار نہ مانیں:

مہنگائی سے دنیا کا بڑا طبقہ متاثر ہے اور دیکھنے میں آیا ہے کہ مہنگائی ایسا جن ہے جو کبھی دامن چھوڑنے پر تیار نہیں ہوتا لیکن آپ اس کے آگے ہار نہ مانیں اور اخراجات کو منظم طریقے سے ترتیب دیں۔

مشورہ بہترین حکمت عملی ہے:

مشورہ ایک بہترین حکمت عملی ہے خاص طور پر اس وقت جب آپ کسی اہم معاملے میں کسی نتیجے پر نہ پہنچ پا رہے ہوں یا کسی بھی کام میں مسلسل ناکامی ہو رہی ہو۔ اکثر لوگ کہتے دیکھے جاتے ہیں کہ بہت بچت کی لیکن زیادہ فائدہ نہیں ہوا، ضروری نہیں آپ کو تمام معاشی معاملات پر گرفت ہو اس کے لیے اسی شعبے کے کسی ماہر سے مشورہ لیا جا سکتا ہے جو آپ کو سرمایہ کاری کے لیے درست مشورے دے سکتا ہے۔

کتنی سرمایہ کاری کی جائے؟

اگر آپ بچت کرنے پر آمادہ ہیں تو یہ سوال بھی اہم ہے کہ مستقبل کیلیے کتنی سرمایہ کاری یعنی بچت کی جائے تو اس کا انحصار آپ کی زندگی کے معمولات اور صورت حال پر ہے۔ جب عمر کم ہوتی ہے تو کم پیسوں میں بھی گزارہ کیا جا سکتا ہے اور پیسے جمع کرنے کے لیے بھی کافی وقت ہوتا ہے جبکہ انسان اس وقت زیادہ رسک بھی لیا جا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں