تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بابراعظم کو بھارت سے سیکھنے کا مشورہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے پاکستانی ٹیم کو ٹیم انڈیا سے سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ بابر اعظم اینڈ کمپنی کو بھارت کی کتاب سے ایک پتا نکالنا چاہیے اور اپنے ملک میں حریف پر کیسے حاوی آنا ہے یہ سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھارت کو ہرانا مشکل ہے یہ پاکستان سمیت دیگر برصغیر کی ٹیموں کے لیے سیکھنے کی چیز ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کے پاس کافی صلاحیت ہے لیکن نتائج یا سیریز جیتنے کے معاملے میں اپنی سرزمین پر ٹیم انڈیا جیسی مستقل مزاجی نہیں ہے۔

سابق چیئرمین نے کہا کہ یہ ورلڈ کپ سال میں ہندوستان کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان جو 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، اس نے حالیہ دنوں میں ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، اور نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی سرزمین پر ون ڈے سیریز کھیلنی ہے۔

بھارت نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کی ہے۔

Comments

- Advertisement -