تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سعودی عرب میں کورونا کی تازہ صورت حال جانیے

ریاض: سعودی محکمہ صحت نے مملکت میں کوروناوائرس کی تازہ صورت حال سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس کے 1318 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 14 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

اعدادشمار میں کہا گیا ہے کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مملکت میں کورونا کے متاثرہ مجموعی مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار 539 ہوگئی۔ گزرے ہوئے چوبیس گھنٹے میں 1290 مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی۔

سعودی محکمہ صحت نے بتایا کہ ملک میں اب تک 7789 کورونا مریضوں کی اموات ہوچکی ہیں۔ نئے مریضوں کی صحتیابی کے بعد وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 546 ہوگئی۔

مکہ شہر سے کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 345 ہے۔ اسی طرح مشرقی ریجن اور ریاض سے 302 اور 247 کیسز بالترتیب سامنے آئے۔ عاصر نامی ریجن میں 161 افراد وبا کا شکار بنے۔

مملکت میں فعال کیسز کی تعداد 11204 ہے جن میں سے 1438 مریض تشویش ناک صورت حال میں ہیں۔

Comments

- Advertisement -