منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

پی آئی اے کے طیاروں کی لیز ختم، ادارے کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قومی ائیرلائن پی آئی اے کے لیز پر حاصل کیے گئے طیارے آئندہ سال واپس کردیئے جائیں گے،6ائیر بس 320 طیاروں کی لیز ختم ہونے سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

قومی ائیرلائن کے چھ جہازوں کی لیز ختم ہونے کا معاملہ کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ لیز پر حاصل کئے گئے چھ طیاروں میں سے پہلے طیارے کی واپسی مارچ 2021سے ہوگی جبکہ آخری طیارہ اگست 2021 میں واپس کیا جائے گا۔

پی ائی اے نے سید ماجد حمیل کی سربراہی میں گیارہ رکنی کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی میں  صلاح الدین اظہر، سلمان احمد، امجد حنیف، مصور عباس، بخت اعظم، سعدیہ معین، احمر عباس، مجیب شیخ اور  ولی صہیب شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے چھ ائیر بس 320 طیارے لیز پر حا صل کئے تھے، مذکورہ کمیٹی آئندہ سال لیز ختم ہونے والے جہازوں کے بارے میں تفصیلی معائنہ کرے گی، تمام شعبہ جات کمیٹی کو معلومات فراہم کرنے پابند ہوں گے۔

تحقیقاتی کمیٹی جہازوں اور دیگر شعبوں سے معلومات لے کر رپورٹ مرتب کرے گی، اس حوالے سے پی ائی اے کے چیف انجنئیر نجیب احمد نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جہازوں کی لیز میں واپسی ایک پیچیدہ عمل ہے، ٹینڈرز کی توسیع یا منسوخی کا دارومدار تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ہوگا، بین الاقوامی قوانین کے مطابق جہاز کو اسی حالت میں واپس کرنا ہوگا جس کنڈیشن میں حاصل کیا گیا ہو۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں