بیروت: لبنان کے مایہ ناز فٹبالر کئی روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور لبنانی فٹبالر محمد اتوی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے اور کئی روز سے ان کی حالت تشویشناک تھی۔
- Advertisement -
32سالہ فٹبالر مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں موت سے لڑتے رہے اور آخر کار آج زندگی کی بازی ہار گئے۔
وہ بیروت دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کے جنازے میں شرکت کرکے واپس آرہے تھے کہ انہیں سر میں گولی لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔
محمد اتوی لبنان کے بہترین فٹبالرز میں سے ایک تھے انہوں نے تین بار نیشنل لیگ کا ٹائٹل جیتا اور وہ متعدد کلبز میں مڈفیلڈر کی حیثیت سے کھیلتے رہے۔
تین بار قومی ٹیم کے کپتان رہنے والے فٹبالر کو کلبز کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں نے بھی ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔