اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

خاتون اینکر کو شوہر نے عدالت میں گولی مارکر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لبنانی نیوز اینکر عبیر رحال کو اس کے شوہر خلیل مسعود نے عدالت میں قریب سے گولی مار کر قتل کردیا بعد میں خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزم واردات کے فوری بعد عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، تاہم ایک گھنٹے بعد ایک وڈیو فیس بک پر شیئر کرکے خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

لبنانی نیوز اینکر عبیر رحال اپنے شوپر سے علیحدگی کی درخواست پر کارروائی مکمل کرنے کیلیے عدالت پہنچی تھی، قاتل شوہر نے فیس بک اکاونٹ پر شیئر کی جانے والی وڈیو میں قتل کی وجہ مبینہ خیانت بتائی اورغیرت کو محرک قرار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کے تین بچے ہیں۔ عبیر رحال نے خانگی عدالت میں تشدد کا مقدمہ بھی دائر کیا تھا، مقتولہ ایک نیوز ویب سائٹ چلاتی تھی جسے اس کے شوہر نے بنا کردیا تھا تاہم ان کے مابین اختلافات میں اضافہ ہوگیا۔

خلیل مسعود نے فیس بک پر پوسٹ کی جانے والی وڈیو میں نیوز ویب سائٹ پر مالی تنازعات کی تفصیل دی اور دعویٰ کیا کہ یہ سائٹ اس نے بنائی تھی۔

خاتون کے شوہر نے وڈیو پوسٹ ہونے کے بعد خودکشی کا ارادہ ظاہر کیا اور کہا جب آپ یہ وڈیو دیکھیں گے تو میں اس دنیا سے جا چکا ہوں گا۔

مقتولہ کے شوہر مسعود خلیل کی نعش سکیورٹی افسران کو اس کی کار سے ملی اس نے پستول سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

اس سے قبل کرسمس کے روز برطانیہ کی کاؤنٹی بکنگھم شائر میں چاقو کے وار سے دو خواتین کو قتل کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جمعرات کو ٹاؤن ملٹن کینز میں چاقو کے وار سے دو خواتین کو قتل کردیا گیا۔

دبئی میں محنت کشوں کو خوشخبری سنادی گئی

رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے ٹاؤن ملٹن کینز میں چاقو کے وار سے ایک مرد اور ایک لڑکا شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں