جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

40 سال قبل لاپتا ہونے والا لبنانی شامی باغیوں کی فتح کے بعد حماۃ کی جیل سے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

حماۃ: 40 سال قبل لاپتا ہونے والا ایک لبنانی شامی باغیوں کی فتح کے بعد حماۃ شہر کی جیل سے برآمد ہوا۔

الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز شام کے شہر حماۃ پر جب باغیوں نے کنٹرول حاصل کیا تو انھوں نے شہر کے جیل کے دروازے کھول دیے اور قیدیوں کو رہا کر دیا، جس کے بعد بڑے رقت آمیز مناظر دیکھے گئے، الجزیرہ نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

دوسری طرف شامی سوشل میڈیا پر سینٹرل جیل سے رہا ہونے والے قیدیوں کی فہرست بھی زیر گردش ہے، جس میں لبنانی خانہ جنگی کے دوران شامی افواج کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد غائب ہونے والا ایک لبنانی بھی شامل ہے۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق اس جیل میں زیادہ تر قیدی وہ تھے جنھیں بشار حکومت نے باغی سمجھ کر بغیر مقدمات قید کر رکھا تھا، جہاں وہ کئی دہائیوں سے قید تھے اور ان کے رشتہ دار انھیں تلاش کر رہے تھے یا انھیں مردہ سمجھ لیا تھا۔

ایک ایسی تصویر بھی سامنے آئی جو شمالی لبنان کے شہر عکار کے ایک 60 سالہ شخص کی تھی، جو تقریباً 40 سال قبل لاپتا ہو گیا تھا، حماۃ کی جیل سے نکلنے والے اس شخص کی تصویر چند گھنٹوں کے دوران جنگل کی آگ کی طرح پھیلی۔

بشار الاسد کہاں ہیں؟ استعفے کے اعلان کی ویڈیو اے آئی کی مدد سے بنائی گئی؟

ان کے کچھ پڑوسیوں اور جاننے والوں نے جب تصویر دیکھی تو کہا کہ وہ علی حسن العلی سے بہت مشابہت رکھتا ہے، علی کو شامی فوج نے چالیس سال قبل گرفتار کیا تھا، تاہم ابھی تک اس شخص کی درست شناخت کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اب بھی لگ بھگ 622 لاپتا لبنانی ایسے ہیں جن کے اہل خانہ کو یقین ہے کہ وہ شام کی جیلوں میں قید ہیں اور ان کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں