تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

آئندہ ہفتے سے اسپتالوں میں مریضوں کے داخلے پر پابندی کا اعلان

بیروت : اسپتال ایسوسی ایشن نے جاری بیان میں کہا ہے کہ اسپتال ادویات اور طبی سامان کی درآمد کرنے والوں کا واجبات ادا کرنے سے قاصر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لبنان میں اسپتال ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا ہے کہ لبنان کی میڈیکل ایسوسی ایشن کے احتیاطی اقدام کے تحت ڈائلائسز اور کینسر کے مریضوں کے علاوہ اگلے ہفتے دیگر امراض کے مریضوں کا داخلہ بند رہے گا۔

لبنانی اسپتال ایسوسی ایشن کے سربراہ سلیمان ھارون نے ایک بیان میں کہا کہ لبنان میں صحت کا شعبہ ایک بڑی تباہی کے دہانے پر ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسپتال ادویات اور طبی سامان کی درآمد کرنے والوں کا واجبات ادا کرنے سے قاصر ہے جس کی وجہ سے وہ مریضوں کا علاج معالجہ کرنے میں ناکام ہیں۔

لبنان میں اسپتال مالکان کی تنظیم کے صدر نے انکشاف کیا کہ ادویات کا موجودہ ذخیرہ ایک ماہ سے زائد عرصے کے لیے ناکافی ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ادویات اور دیگر سامان کی درآمد میں کم از کم تین ماہ درکار ہیں۔

سلیمان ہارون نے عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ بینکوں سے طبی سامان خریدنے اور انہیں اسپتالوں میں محفوظ بنانے کے لیے امریکی ڈالر میں رقوم کی منتقلی کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست کریں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں اسپتالوں میں مریضوں کی اموات کا اندیشہ ہے، پچھلے اگست سے لبنانی بینکوں نے آہستہ آہستہ ڈالر کی فروخت میں کمی کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرنسی کے تبادلے کی شرح بلیک مارکیٹ میں بڑھ چکی ہے جس کی اہم وجہ 17 اکتوبر سے لبنان میں جاری مظاہروں کے بعد سے لبنانی بنکوں کا کام نہ کرنا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق طبی سامان اور رسد کے درآمد کنندگان کے گروپ جس میں تقریبا 100 کمپنیاں شامل ہیں نے ہفتے کے روز ایک مشترکہ بیان میں لبنانی ریاست سے اپیل کی 2011 سے جمع ہونے والے اسپتال کے واجبات کی ادائیگی میں تیزی لائے جس کی مالیت 2000 ارب لبنانی لیرہ سے تجاوز کرچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -