ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

لبنان میں کئی بینک لوٹ لیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لبنان میں اپنی ہی جمع شدہ رقم نکلوانے کے لیے بینک لوٹنا شروع کر دیے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدترین معاشی صورتحال سے دوچار ملک لبنان کے دارالحکومت بیروت سے بینک پر حملوں کا شروع ہونے والا سلسلہ دیگر شہروں تک پھیل گیا ہے۔

اپنی ہی جمع شدہ رقم بینکوں سے نہ ملنے پر صارفین نے مسلح حملے کیے ہیں اور اب تک کئی بینکوں سے متعدد افراد زبردستی رقم نکلوا چکے ہیں۔

پہ در پہ بینک لوٹنے کی وارداتوں کے باعث تین دن کے لیے بینک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چند روز قبل دارالحکومت بیروت کے ایک بینک میں ایک مسلح خاتون بینک میں کیش ڈپازٹ کرنے کے لیے داخل ہوئیں لیکن پھر وہاں موجود عملے اور لوگوں کو یرغمال بنا لیا۔

خاتون نےکہا کہ بہن کو کینسر ہے اور اس کے علاج کے لیے تیرہ ہزار ڈالر چاہیے ہیں یا تو ڈالر دو ورنہ خود کو اور بینک میں موجود لوگوں کو آگ لگا دوں گی۔

واضع رہے لبنان کے بینکوں نے تین سال قبل مالیاتی بحران کی وجہ سے زیادہ تر اکاؤنٹ ہولڈرز کے سیونگ اکاؤنٹس فریز کر رکھے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں