جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

توانائی بحران، اسلامی ملک تاریکی میں‌ ڈوب گیا، لاکھوں شہری متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے نقشے پر نمودار ہونے والا ایک اسلامی ملک میں بدترین معاشی اور توانائی بحران پیدا ہوگیا، جس کی وجہ سے پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کو ان دنوں بدترین معاشی اور توانائی بحران کا سامنا ہے، اب سے کچھ دیر قبل ایندھن کی کمی کے باعث ملک کے آخری دو پاور اسٹیشن بھی بند ہوگئے جس کے بعد پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا۔

لبنانی حکومت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی بحالی میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ وزارتِ توانائی کے ذرائع نے بتایا کہ کم از کم پانچ دن بعد ہی بجلی بحال ہونا ممکن ہوگا۔

- Advertisement -

خبررساں ادرے کے مطابق لبنان میں 60 لاکھ شہری بغیر بجلی کے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ معاشی ماہرین اور سیاسی مبصرین نے بجلی بحران کو معاشی زوال کی علامت قرار دیتے ہوئے خطرے سے خبردار کردیا ہے۔

ماہرین کےمطابق لبنان ڈیڑھ سال سے معاشی بدحالی اور ایندھن کی قلت کا شکار ہے، جو اب بحرانی صورت اختیار کرچکا ہے، لبنان کےتاریکی میں ڈوبنےکے باعث ملک بھر میں ہنگامے پھوٹنےکاخدشہ ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ معاشی بدحالی کے باعث بجلی کی یپداوار کرنے والی غیرملکی کمپنیوں کو ادائیگیاں نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے سارا ملک اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔ دوسری جانب حکومت نے شہریوں کو یقین دلایا ہے کہ تیل سے بھرا بحری جہاز چوبیس گھنٹوں کے دوران لبنان کے ساحل پر لنگر انداز ہوگا، جس کے بعد صورت حال میں بہتری کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں