ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

لبنان: بے گھر افراد کی مدد کیلئے ماہانہ 250 ملین ڈالر درکار

اشتہار

حیرت انگیز

لبنان میں بحران کو ختم کرنے کیلئے موجودہ انچارچ ناصر یاسین نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان میں بے گھر افراد کی مدد کیلئے ماہانہ ڈھائی سو ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ناصر یاسین نے بتایا کہ ماہانہ 250 ملین ڈالر کی ضرورت ہے، ہم مقامی انتظامیہ اور بین الاقوامی امداد کے ذریعے صرف 20 فیصد افراد کی مدد کر پا رہے ہیں جبکہ بے گھر لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

پیرس میں ہونے والی کانفرنس میں اُن کا کہنا تھا کہ سرکاری انتظامیہ مقامی انتظامیہ اور بین الاقوامی امداد کے ذریعے بہت کم افراد کی مدد ہو پارہی ہے، بہت سے افراد نے سرکاری سرکاری عمارتوں یا اپنے رشتہ داروں کے گھروں پناہ لی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

لبنان کے حالات بیان کرتے ہوئے اُن کا مزید کہنا تھا کہ اسکول، بازار اور خالی کمپلیکس سب بے گھر افراد کیلئے پناہ گاہ بن گئے ہیں۔ ہم انہیں ممکنہ مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمیں ان کیلئے بہت کچھ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ لبنان میں بحران کو ختم کرنے کیلئے موجودہ انچارچ ناصر یاسین لبنان جنگ کے آغاز کے بعد سے اپنا زیادہ تر وقت سرکاری ہیڈکوارٹرس میں کرائسس ٹیم کے ساتھ گزارتے ہیں جن میں لبنانی وزراء، یونائیٹیڈ نیشنز ڈیولپمنٹ پروگرام اور لبنانی ریڈ کراس بھی شامل ہیں۔

اُن کا رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم آج ہی جنگ بندی چاہتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ عالمی برداری میں ہر کوئی یہ کہنے کی جرات کرے کہ لبنان اور غزہ میں کیا ہور ہا ہے۔

ترکیہ کی فضائی کمپنیوں نے ایران کیلئے پروازیں منسوخ کردیں

خیال رہے کہ لبنان میں اب تک اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں 2 ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، اقوام متحدہ نے متنبہ کیا تھا کہ ”لبنان کے دوسرا غزہ بننے کے خطرات ہیں۔“

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں