جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

لبنان میں پیجر پھٹنے کی ہولناک ویڈیو سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

منگل کا دن لبنان ہی نہیں دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ایک ایسا صدمہ انگیز دن تھا، جب گلیوں اور سڑکوں پر اچانک لوگوں کے ہاتھوں اور جیبوں میں ہولناک دھماکے ہونے لگے، اور ان واقعات میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور 3 ہزار کے قریب زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئے۔

لبنان کے صحت کے حکام نے بتایا کہ منگل کے روز ملک بھر میں ایک ہی وقت میں ہزاروں پیجرز ایک بہ ظاہر مربوط حملے میں دھماکے سے پھٹ گئے، حزب اللہ نے کہا یہ اسرائیل کی کارستانی ہے، تاہم اسرائیلی فوج نے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں امریکی حکام کو دی گئی ایک بریفنگ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ اس آپریشن میں اسرائیلی فوج ملوث تھی، صہیونی فوج نے تائیوان کے پیجرز کی ایک کھیپ میں دھماکا خیز مواد نصب کر دیا تھا۔

- Advertisement -

اسرائیل نے تائیوان سے درآمد شدہ پیجرز میں دھماکا خیز مواد شامل کیا: نیویارک ٹائمز کی رپورٹ

اس رپورٹ کے مطابق کچھ عہدے داروں نے دعویٰ کیا کہ حزب اللہ نے تائیوان کی کمپنی گولڈ اپولو سے پیجرز کا آرڈر دیا تھا، لیکن لبنان پہنچنے سے پہلے اسرائیلی فوج نے ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر دی تھی۔

امریکی آفیشلز کے دو ذرائع نے بتایا کہ ہر پیجر میں ایک سے دو اونس (تقریباً 30 سے ​​60 گرام) دھماکا خیز مواد بیٹری کے ساتھ لگایا گیا تھا، جب کہ ایک ڈیٹونیٹر بھی نصب کیا گیا تھا جسے دور سے ٹریگر کیا جا سکتا تھا۔

پیجر کے ان دھماکوں میں سے ایک دھماکے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لبنانی شہری ایک ریڑھی سے سبزی خرید رہا ہے کہ اچانک اس کے پہلو میں زور دار دھماکا ہوتا ہے اور وہ زخمی ہو کر نیچے گر جاتا ہے۔ یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے۔

@nytimes Hundreds of pagers blew up at the same time across Lebanon on Tuesday in an apparently coordinated attack that killed eight people and injured more than 2,700, health officials said. Hezbollah blamed Israel, but the Israeli military declined to comment. #Lebanon #Hezbollah #Israel #pagers ♬ original sound – The New York Times

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں