لبنان کی پارلیمنٹ نے آرمی چیف جوزف عون کو صدر منتخب کر لیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کے آرمی چیف جوزف عون کو پارلیمانی ووٹنگ کے دوسرے دور کے بعد ملک کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔
نئے صدر کا انتخاب اکتوبر 2022 سے ملک کو سربراہ مملکت کے بغیر چلائے جانے کے بعد ڈیڈلاک ختم ہونے سے عمل میں آیا ہے۔
- Advertisement -
عون نے جمعرات کی سہ پہر کو ہونے والی ووٹنگ کے دوسرے دور میں صدارت کے لیے 128 نشستوں والی پارلیمنٹ سے 99 ووٹ حاصل کیے۔
اسرائیل اور لبنان کی حزب اللہ کے درمیان 14 ماہ سے جاری لڑائی کے رُکنے کے چند ہفتوں بعد نئے صدر کا انتخاب کیا گیا ہے۔
61 سالہ عون پارلیمنٹ میں حلف اٹھانے کے لیے پہنچنے تو انہوں نے کہا کہ لبنان کی تاریخ میں آج سے ایک نیا دور شروع ہو رہا ہے۔