اشتہار

لبنان کے وزیراعظم مستعفی ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

بیروت: لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے اور مجھے قتل کرنے کی منصوبہ بند کی جارہی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان کے وزیراعظم نے اپنے مستعفیٰ ہونے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے حزب اللہ کی طرف سے جان کا شدید خطرہ ہے اور قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مجھے اُن ہی قوتوں سے خدشہ ہے جنہوں نے میرے والد رفیق الحریری کو قتل کیا کیونکہ ایک اسلامی ملک نے دوبارہ اسلامی ملک سے ہاتھ ملا لیا ہے اور وہ ہمارے داخلی معاملات کو متاثر کررہے ہیں۔

سعد الرحریری نے کہا کہ شدت پسند تنظیم اور اسلامی ملک کی حکومت کے مابین ماضی میں تعلقات ختم ضرور ہوئے تاہم اب دونوں ایک بار پھر ہاتھ ملا کر میرے قتل کی منصوبہ بندی میں لگے ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سعد الرحریری کو 2016 میں لبنان کا وزیر اعظم مقرر کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں