تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ان میں سے کون سی چپل بائیں پیر کی ہے؟ جواب صرف 7 سیکنڈ میں

پہیلی بوجھنا ایک طرح سے غور و فکر کا کام ہے، یہ تجسس کو بیدار کرتی ہیں، اس کے لیے ذہانت کی بھی ضرورت ہوتی لیکن سب سے زیادہ ضروری بات پہیلی کو سمجھنے کی ہے۔

اگر پہیلی کی باریک بینی سمجھ میں آجائے اور مفہوم واضح ہو تو ہر پہیلی میں کچھ ایسے الفاظ یا اشارے موجود ہوتے ہیں جو پہیلی کے جواب کی طرف رہنمائی کرتے ہیں۔

پہیلیاں سوچنے کے عمل کے لیے مشق فراہم کرتی ہیں، الجھے ہوئے مسائل اور معاملات کا حل تلاش کرنے کا حوصلہ اور تربیت مہیا کرتی ہیں، ایک ہی چیز کو مختلف زاویوں سے دیکھنے اور ایک ہی بات کے مختلف اور کئی معنی کو زیرغور لانے کا موقع مہیا کرتی ہیں۔

پہیلی بوجھنے کا عمل خود آزمائی کا عمل ہے اور اس میں کامیابی خود اعتمادی پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے۔ پہیلی کا جواب اگر کوئی دوسرا بتا بھی دے تو بھی اس میں سوچنے اور اس شے کے بارے میں نئی باتیں معلوم کرنے کی گنجائش ہوتی ہے۔

آج ہم آپ کیلئے ایک ایسی ہی پہیلی لے کر آئے ہیں جو آپ کے ذہن کی صلاحیت کو جانچنے کیلئے اہم کردار ادا کرے گی کیونکہ یہ دیکھنے میں بہت آسان ہے لیکن ان کی لیے جو اس کی باریک بینی کو سمجھ پائے۔

اس تصویر کو ایک بار غور سے دیکھ کر بتائیں کہ ان چاروں چپلوں میں سے الٹے پاؤں کے لیے کونسی چپل ہے؟۔ اس کا جواب صرب سات سیکنڈ میں دینا ہے۔

نوٹ : کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ’بی‘ دراصل الٹے پیر کی چپل ہے، کیا آپ کو یہ جواب درست لگتا ہے؟ آپ اس تصویری پہیلی کا کمنٹس سیکشن میں جواب دے سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -