The news is by your side.

Advertisement

طوبیٰ حسن نے ڈیبیو میچ ہی ریکارڈ قائم کردیا

سری لنکا کے خلاف ڈیبیو کرنے والی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی لیگ اسپنر طوبیٰ حسن نے اپنے ڈیبیو میں ہی ریکارڈ قائم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق طوبیٰ حسن نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 4 اوورز میں 8 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ان کے اسپیل میں ایک میڈین اوور بھی شامل تھا۔

اس طرح طوبیٰ حسن ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو میں بہترین بولنگ فگر کے ساتھ پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکن ویمنز ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔

ہرشیتھا مداوی اور نیلاکشی ڈی سلوا 25،25 ، انوشکا سنجیوانی 16 اور اما کنچانا 12 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکی۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیوٹنٹ طوبیٰ حسن نے صرف 8 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔انعم امین نے 21 رنز کے عوض 3 اور ایمن انور نے 32 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان ٹیم نے مقررہ ہدف باآسانی 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں