تازہ ترین

’دعوت کے باوجود شادی میں نہ آنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی‘

سوشل میڈیا پر ایک نامعلوم خاتون کی پوسٹ وائرل ہو رہی ہے، جس میں انھوں نے سوال کیا ہے کہ اگر ’’دعوت کے باوجود میری شادی میں نہ آنے والوں کے خلاف میں قانونی کارروائی کروں گی تو کیا یہ بد تمیزی ہوگی؟‘‘

یہ پوسٹ فیس بک پر کی گئی تھی، اس کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈ اِٹ کے ذیلی پلیٹ فارم ’ویڈنگ شیمنگ‘ پر پوسٹ کی گئی، پوسٹ میں خاتون کا نام اور شہریت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

پوسٹ میں خاتون نے کہا کہ انھیں اگلے برس ہونے والی اپنی شادی سے پہلے مشورہ درکار ہے۔ خاتون نے لکھا ’میری شادی اکتوبر 2024 میں ہونے جا رہی ہے اور جب میں اس میں مدعوکروں گی تو میں چاہتی ہوں کہ کارڈ پر لکھوں کہ اگر مہمان دعوت قبول کرنے کے بعد بھی شادی میں نہیں آتے تو میں ان کے کھانے پینے اور دوسری خدمات پر اٹھنے والے اخراجات کی بنیاد پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کروں۔‘

خاتون نے یہ وضاحت پہلے کی کہ شادی میں آنے والوں کا کچھ بھی خرچ نہیں ہوگا، اس کے بعد سوال کیا کہ کیا ایسا کرنا ’بدتمیزی‘ شمار ہوگا؟

Will threatening to sue my friends and family make them attend my wedding
by u/internetdramalobster in weddingshaming

اس پوسٹ کی وجہ سے خاتون کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایک صارف نے لکھا: ’آپ اتنے سادہ کیسے ہو سکتی ہیں کہ آپ کو علم ہی نہ ہو کہ یہ بد تمیزی ہے؟ میرا تو سر چکرا گیا ہے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’قابل تشویش بات تو یہ ہے کہ آپ کو اس حوالے سے سوال کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی۔‘

ایک اور تبصرے میں کہا گیا کہ ’اس طرح لوگوں کی بڑی تعداد کے ہاتھ ایک شان دار قصہ لگ جائے گا اور لوگ اسے آنے والی دہائیوں میں شادی کی تقریبات میں بیان کر سکیں گے۔‘

ایک صارف نے لکھا ’’مجھے یہ بات اچھی لگی کہ خاتون نے یہ نہیں پوچھا کہ ایسا کرنا قانونی بھی ہے یا نہیں، انھوں نے صرف بدتمیزی کے بارے میں پوچھا، آپ سوچیں گے کہ بظاہر یہی جواب ہوگا۔‘‘

Comments

- Advertisement -