اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

چوہدری شجاعت رکن پارلیمنٹ نہیں ، ہدایت نہیں دے سکتے، ماہر قانون نے واضح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ماہرقانون انورمنصور نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں واضح لکھا پارلیمانی پارٹی ہدایت دے سکتی ہے، چوہدری شجاعت رکن پارلیمنٹ نہیں ہدایت نہیں دے سکتے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرقانون انور منصور نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق سماعت پر اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عدالت کی جانب سے پوچھا جانے والاسوال مشکل نہیں، مگر دیکھنا ہوگا کہ کیس کس طرح چلتا ہے۔

ماہر قانون کا کہنا تھا کہ معاملہ اتناگھمبیر نہیں ہے کہ ججز سمجھ نہ پائیں، سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ موجود ہے، پیرا گراف 3میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی پارٹی ہدایت دے گئی۔

انور منصور نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں واضح لکھا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کیا ہوتی ہے اور پارٹی ہیڈ کون ہوتا ہے، ہاؤس کا ممبر پارلیمانی پارٹی کا حصہ ہوتا ہے۔

انھوں نے واضح کیا کہ چوہدری شجاعت رکن پارلیمنٹ نہیں، ہدایت نہیں دے سکتے، چوہدری شجاعت پارلیمان کے ممبر نہیں ہیں ، پارلیمانی پارٹی کی ہدایت کی خلاف ورزی پر پارٹی سربراہ ایکشن لے سکتا ہے۔

ماہر قانون نے مزید کہا کہ اس مسئلے کو سمجھنے میں اتنی مشکل نہیں آئےگی، پیراگراف 3 بہت واضح ہے پارلیمانی پارٹی ہدایت دےسکتی ہے،پارٹی ہیڈ کا کوئی کردار نہیں۔

انور منصور کا کہنا تھا کہ یہ سب بہت بڑا ڈرامہ کھیلا گیاتھا، رولنگ ووٹنگ کے بعد دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں