اشتہار

ملزمان کا رہا ہونا چیئرمین نیب کا قصور تھا، ماہر قانون

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ماہر قانون راجہ عامرعباس نے کہا ہے کہ جیلوں سے ملزمان کا رہا ہونا پراسیکیوشن کا نہیں بلکہ چیئرمین نیب کا قصور تھا۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جدوجہد کرکے مافیاز کو بےنقاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام نیب کیسز کے ختم ہونے کا تعلق ایک مخصوص سوچ سے ہے، گزشتہ دور میں بڑے بڑے مافیاز کےخلاف کارروائیاں کی گئیں۔

- Advertisement -

راجہ عامر عباس نے کہا کہ عمران خان نے پہلے ہی کہا تھا کہ نیب ان کے کنٹرول میں نہیں تھا، ملزمان کا رہا ہونا پراسیکیوشن کا قصور نہیں چیئرمین نیب کا قصور تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جدوجہد کرکے ملک میں مافیاز کو بےنقاب کیا، ن لیگی رہنما غلام دستگیر نے خود کہا تھا کہ ہم اپنے کیسز ختم کرانے آئے ہیں۔

ماہر قانون نے بتایا کہ عمران خان کو تو پہلے جان سے مارنے کی کوشش کی گئی تھی نااہلی تو بعد کی بات ہے، ڈرائینگ روم کی سیاست سےملک کوکوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

راجہ عامرعباس کہا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو کہا تھا کہ دیگرجماعتوں کی فنڈنگ کیس کا بھی فیصلہ سنائیں، معیشت کی بہتری کے لیے مستحکم حکومت اور ملکی حالات بہتر کرنے کےلیے فوری الیکشن ضروری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں