کراچی: پاکستان رینجرز سندھ نے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر پرٹی وی ٹاک شو کے دوران رینجرز پر الزمات لگانےکے خلاف قانونی نوٹس جاری کر دیا۔
ترجمان رینجرز کے پریس ریلیز کے مطابق وسیم اختر نے انتیس ستمبر کو ایک ٹی وی پروگرام میں بے بنیاد الزامات لگا کر رینجرز کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، وسیم اختر نے اس گفتگو میں رینجرز پر کھالیں چوری کرنے اور ماورائے آئین عمل کاالزام لگایا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق وسیم اختر نے اپنے ا لزامات کے ذریعے ملکی سالمیت کیلئے کام کرنے والے ادارے کے کردارکو داغدار کرنے کی سازش ہے، جس پر ان کے خلاف ڈی فیمی نیشن آرڈیننس کی دفعہ آٹھ کے تحت نوٹس بھجوایا گیا ہے ۔