تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

آئی جی پنجاب کو قانونی نوٹس مل گیا،وجہ کیا بنی؟

لاہور: پنجاب اسمبلی میں پولیس تعیناتی پر پاکستان تحریک انصاف نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے وزارت اعلیٰ پنجاب کی ووٹنگ کا وقت قریب آرہا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کی تشویش میں اضافہ ہورہا ہے۔

پہلے پہل اسپیکر پنجاب اسمبلی اور وزارت اعلیٰ پنجاب کے امیدوار چوہدری پرویز الہیٰ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں آئی جی پنجاب کو اسمبلی ہال میں داخلے سے روکنے کی استدعا کی گئی۔

اب تحریک انصاف کی ایم پی اے زینب عمیر نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو قانونی نوٹس بھجوایا ہے، جس میں کہا گیا کہ آپ نے پہلے بھی سولہ اپریل کو پنجاب اسمبلی کا ماحول خراب کیا، پولیس نے خواتین ،بزرگ ممبران کوتشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: ’آئی جی پنجاب کو اسمبلی میں داخلے سے روکا جائے

قانونی نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے کل پولیس،چیف سیکریٹری کو اسمبلی کےباہرسکیورٹی کاحکم دیا جبکہ ڈپٹی اسپیکر نے آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا جو کہ توہین عدالت ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے موقف اپنایا کہ آئی جی پنجاب ڈپٹی اسپیکر اسمبلی کے خط پر عملدرآمد نہ کریں، اگر ڈپٹی اسپیکرکے خط پرعملدرآمد کیا تو آپ توہین عدالت کے مرتکب ہونگے۔

Comments

- Advertisement -