منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اسحاق ڈار کے بعد نواز شریف کی واپسی کا طریقہ کار بھی طے کرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم نے نوازشریف کی واپسی کی تیاری کرلی، آمد سے قبل ان کی حفاظتی ضمانت کرائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کےبعد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی واپسی کا طریقہ کار بھی طے کرلیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ کی قانونی ٹیم نے نواز شریف کی واپسی کی تیاری کرلی، آمد سے قبل نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کرائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حفاظتی ضمانت کےعرصے میں نواز شریف باقاعدہ ضمانت کیلئے پیش ہوں گے اور عدالت کی جانب سے ضمانت دینے یا جیل بھیجنےکا فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کی آمد کا وقت کنفرم نہیں تاہم ہوسکتا ہے انتخابات سے قبل آئیں۔

خیال رہے چند روز قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھاکہ نواز شریف عام انتخابات سے قبل پاکستان آئیں گے۔

انھوں نے بتایا تھا کہ پارٹی نے درخواست کی تھی کہ اگلے الیکشن کی مہم میاں صاحب خود چلائیں اور نواز شریف نے آئندہ انتخابات کی مہم لیڈ کرنے کی پارٹی کی درخواست مان لی ہے۔

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں