تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

ویرات کوہلی اور اداکارہ پر نوجوانوں‌ کو جوے کی لت میں‌ مبتلا کرنے کا سنگین الزام

نئی دہلی: بھارت کی ریاستی عدالت نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ تمنا بھاٹیا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ نوجوانوں کو جوا کھیلنے کا عادی بنا رہے ہیں۔

 بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کیرالہ کی ہائی کورٹ میں مقبول آن لائن گیم ‘رمی’ (کارڈ) کھیلنے پر پابندی عائد کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ رمی گیم کی وجہ سے نوجوان خودکشیاں کررہے ہیں کیونکہ وہ اس کی وجہ سے اپنے لاکھوں روپے کا نقصان کرچکے ہیں۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اُسے خود گیم کی وجہ سے 6 لاکھ روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

درخواست گزار نے بتایا کہ ایک روز قبل وینیت نامی نوجوان نے 21 لاکھ روپے کے نقصان کے بعد خودکشی کی، اُس سے قبل 32 سالہ سجیش نامی شخص نے بھی رقم ڈوب جانے کی وجہ سے اپنی جان کا خاتمہ کیا۔

عدالت نے گیم کی پروموشن کرنے پر ویرات کوہلی اور اداکارہ تمنا بھٹیا سمیت ریاستی حکومت اور متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کیا۔

عدالت نے الزام عائد کیا کہ نامور شخصیات کے سفیر ہونے کی وجہ سے نوجوانوں سمیت متعدد لوگ اس جانب مبذول ہورہے ہیں اور وہ اس گیم میں اپنا پیسہ لگا کر جوے کی بری عادت میں مبتلا ہورہے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ آن لائن کارڈ گیمز دن بدن مقبول ہورہے ہیں لہذا قانونی طور پر ان گیمز پر پابندی عائد کی جائے۔

عدالت نے درخوست گزار کی استدعا پر کرکٹر ویرات کوہلی، اداکارہ تمنا بھاٹیا سمیت ملیالم اداکار اور کیرالا حکومت کو آن لائن کارڈ گیمز کی تشہیر پر نوٹس بھیجتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مدراس ہائی کورٹ میں بھی ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ تمنا بھاٹیا کو آن لائن کارڈ گیمز کی تشہیر پر گرفتار کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ گیمز نوجوانوں کی زندگیاں لے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -