بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

لیجنڈ فٹبالر پیلے کی بیٹی نے والد کی صحت کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے کی بیٹی نے والد کی صحت کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لیجنڈ فٹبالر کی ایک بیٹی نے ایک روز قبل برازیلی اخبار میں شائع ہونے والی اس خبر کی تردید کی ہے۔

برطانوی میڈیا نے گزشتہ روز پیلے کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کیا تھا جس میں بتایا تھا بڑی آنت کےکینسر میں مبتلا پیلےکی حالت انتہائی تشویش ناک ہے اور کیمو تھراپی کے متوقع نتائج نہ آنے پر انہیں ‘زندگی کی اختتامی نگہداشت'(پیلیٹو کیئر) کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ایک انٹرویو میں پیلے کی بیٹی کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی افسوس کی بات ہےکہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ان کا آخری وقت چل رہا ہے اور وہ پیلیٹو کیئر وارڈ میں داخل ہیں تاہم یقین کریں ایسا کچھ نہیں ہے۔

دوسری جانب برازیل کے کنگ پیلے کی ایک اور بیٹی کِیلے نے ایک انٹرویو میں بتایا ہےکہ اس کے والد کو تین ہفتے قبل کورونا ہوا تھا جس کے باعث انہیں سانس میں انفیکشن کی شکایت ہوئی، وہ بیمار اور بوڑھے ہیں جب وہ بہتر ہوجائیں گے تو گھر واپس آجائیں گے۔

واضح رہے کہ البرٹ آئن اسٹائن اسپتال کی جانب سے پیلےکی صحت کے حوالے سے بتایا تھا کہ انہیں سانس میں انفیکشن کی تشخیص پر اسپتال منتقل کیا گیا، انہیں انفیکشن سے صحت یابی کے لیے اینٹی بائیوٹک دی جارہی ہیں، پیلے کی حالت خطرے سے باہر ہے اور صحت میں معمولی بہتری بھی آرہی ہے تاہم وہ آنے والے دنوں میں اسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں