جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

عالمی شہرت یافتہ گلوکار پنکج ادھاس چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار پنجاب ادھاس چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گلوکار پنکج ادھاس 72 برس کی عمر میں چل بسے، وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مایاناز گلوکارکی موت کی تصدیق ان کی بیٹی نایاب ادھاس نے بذریعہ انسٹاگرام کی۔

- Advertisement -

پنکج ادھاس نے اپنی آوازسے غزل گائیکی کو نئی جہت عطا کی، 1983 میں فلم نام کے لیے گائے ہوئے گیت چٹھی آئی ہے ذریعے انہیں ایشیا بھرمیں بھرپورشہرت ملی۔

ان کی گائی ہوئی غزلوں کے ساتھ ساتھ ان کے پوپ گانے بھی مشہور ہوئے۔

پنکج ادھاس نے اپنی غزلوں کو میوزک وڈیوز کے ساتھ پیش کرکے نوجوان نسل میں مقبولیت حاصل کی، انہوں نے کم و بیش پچاس سال تک غیر فلمی غزلوں اورگیتوں سے کروڑوں شائقین سے داد سمیٹی۔

ان کی سریلی آواز سننے اور دیکھنے والوں کی آنکھوں کو آج بھی نم کر دیتی ہے۔

پنکج ادھاس کو موسیقی کے لیے خدمات پر کئی ایوارڈز بھی ملے جبکہ  2006 میں پدم شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں