کراچی : طیاروں پر لیز لائٹ مارنے کا معاملہ سول ایوی ایشن نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سندھ پولیس کو خط لکھ دیا، پولیس نے ائیر پورٹ کے قریبی علاقوں سے طیاروں پر لیز لائٹ مارنے والوں کو گرفتار کرنے کے لیئے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سندھ پولیس سے طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے والے افراد کی گرفتاری اور روک تھام کے لئے سندھ پولیس سے مدد طلب کرلی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پولیس خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ائیر پورٹ کے قریبی علاقوں سے طیاروں پر لیزر لائٹ ماری جارہی ہیں، ماہ اکتوبر 10 اور 17 تاریخ کو طیاروں پر لیزر لائٹ ما رنے کے دو واقعات رونما ہوئے۔
خط کے مطابق کھوکرا پار کے علاقے سے کراچی سے لاہور اور فیصل آباد جانے والی قومی ائیر لائن کی پروازوں پر لیزر لائٹس ماری گئیں یہ واقعات طیارے کے لئے خطرناک اور حادثے کا باعث بن سکتے تھے۔
مزید پڑھیں : کراچی میں اترنے والے جہازوں پر لیزر لائٹیں مارنے کا انکشاف
حکام کے مطابق ایوی ایش قوانین کے مطابق طیارے پر لیزر مارنا یا پرواز میں کسی قسم کا خلل ڈالنا سنگین جرم ہے، پولیس ان واقعات کی روک تھام کے اقدامات کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرے۔
دوسری جانب پولیس حکام کے مطابق پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم دے دی ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔