اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کالعدم لشکرِجھنگوی نے پارہ چنار میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: کالعدم لشکرجھنگوی نے آج صبح پارہ چنار میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جس میں 23 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

پارہ چنار میں آج صبح پرانے کپڑوں کے بازارمیں دھماکہ ہوا تھا جس میں 23 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔


پارہ چنار میں دھماکہ 23 افراد ہلاک، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک


لشکر جھنگوی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ’’انہوں نے یہ حملہ الیکٹرانک ڈیوائس ( آئی ای ڈی ) کے ذریعے کیا اور اس کا سبب اہل تشیع افراد کی ایران اور شامی صدربشارالاسد کی حمایت ہے‘‘۔

کالعدم لشکرجھنگوی کے ممکنہ ترجمان علی بن سفیان نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’اگر اہل تشیع نے شام میں بشارالاسد کی حمایت بند نہ کی تو ان پر ایسے مزید حملے بھی کئے جاسکتے ہیں‘‘۔

دھماکے کا یہ واقعہ کرم نامی قبائلی ڈسٹرکٹ میں پیش ایا ہے جہاں اس سے پیشتربھی فرقہ وارانہ تصادم کے واقعات متعدد بارپیش آچکے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف سیمت دیگر سیاسی رہنماوٗں کی جانب سے ملک گیرسطح پرواقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں