اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

موٹاپا کم کرنے کے لیے لیموں کا جادوئی اثر

اشتہار

حیرت انگیز

آج کل غیر متحرک طرز زندگی نے موٹاپے کو عام بنا دیا ہے جس سے ہر شخص پریشان دکھائی دیتا ہے، بہت سی بیماریوں کا باعث بننے والا موٹاپا لیموں کے ذریعے بہت آسانی سے کم کیا جاسکتا ہے۔

لیموں سپر فوڈ کہلائی جانے والی ایسی سبزی ہے جس میں انتہائی صحت بخش اجزا پائے جاتے ہیں۔

لیموں میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن بی اور سی، منرلز اور فلیوونائڈز موجود ہوتے ہیں جبکہ یہ اپنے اندر اینٹی سوزش، اینٹی وائرل اور قوت مدافعت بڑھانے والی خصوصیات بھی رکھتا ہے جو جسم کو انفیکشن اور صحت کے مختلف مسائل سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

لیموں کو موٹاپا کم کرنے لیے بھی سب سے مفید مانا جاتا ہے۔ دراصل لیموں ہاضمے سے جڑے کئی مسائل کو دور کرنے کے ساتھ نظام انہضام تیز کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس کے بغیر وزن کم کرنے جیسا ہدف حاصل کرنا تقریباً ناممکن ہے۔

لیموں کے رس میں تیزاب کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو میٹھے کھانوں کے منفی اثرات کو کم کرنے اور نظام انہضام کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے، اضافی وزن کو کم کرنے کے لیے لیموں کے استعمال کا ایک مؤثر طریقہ بیان کیا جارہا ہے۔

لیموں کو آدھا کاٹ کر ایک گلاس میں اس کا رس نچوڑ لیں، اب گلاس میں کمرے کے درجہ حرارت کا پانی شامل کریں۔

ٹھنڈا پانی شامل کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس طرح آپ کے جسم کو لیموں کے رس کو گرم کرنے کے لیے اضافی کوشش کرنا پڑے گی، اسے اچھی طرح حل کر کے پی لیں۔

بہتر نتائج کے لیے اس مشروب کو صبح کے وقت نہار منہ استعمال کریں۔

اگر آپ یہ نسخہ باقاعدگی سے استعمال کریں گے تو آپ کے جسم میں موجود کیلوریز کے استعمال سے قبل ہی میٹا بولزم تیز ہوجائے گا اور آپ جو بھی غذا کھائیں گے وہ چکنائی کی صورت میں جسم میں جمع ہونے کے بجائے ہضم ہوجائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں