تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لیموں کی قیمت نے عوام کے ہوش اڑا دیے

ملک میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور لیموں کی قیمت نے گوشت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں مہنگائی کے خلاف لگنے والے بچت بازار بھی عوام کو سستی اشیا فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے، بچت بازاروں میں بھی عوام مہنگی اشیا ہونے کا شکوہ کررہے ہیں۔

بچت بازاروں میں سبزی فروش ایک لیموں پچاس روپے میں بھی دینے کو تیار نہیں ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ لیموں کی فی کلو قیمت 1200 روپے ہوگئی ہے، عید الفطر کے دنوں میں لیموں کی قیمت 1 ہزار روپے تھی۔

ادھر یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر ڈالڈا آئل چار سو تریسٹھ روپے سے بڑھ کر چار سو تراسی روپے فی لیٹر ہو گیا

حبیب آئل تین سو اٹھاسی روپے سے بڑھ کر چار سو آٹھ روپے لیٹر کردیا گیا۔

مختلف برانڈز کی چائے پینتالیس روپے اضافے سے ایک ہزار اناسی روپے کلو ہو گئی، شربت روح افزا کی ڈیڑھ لیٹر بوتل دو سو اکتالیس سے بڑھ کر 276 روپے ہو گئی جبکہ جام شیریں کی ڈیڑھ لیٹر بوتل چار سو سینتیس روپے سے بڑھ کر چار سو پچتھر روپے ہو گئی۔

دودھ کا پیکٹ ایک سو بیالیس روپے سے بڑھ کر ایک سو باسٹھ روپے لیٹر ہو گیا، دال چنا ایک سو ساٹھ، سفید چنے دو سو تیرا روپے اور دال ماش دو سو اٹھتر روپے کلو کی ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -