جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

لیموں پانی کا روزانہ استعمال صحت کیلئے کیسا ہے؟ ماہرین نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

لیموں کا مستقل بنیادوں پر استعمال کتنا ضروری ہے اور اس کے کتنے زیادہ فوائد ہیں اگر لوگوں کو اس کا حقیقت میں علم ہوجائے تو لیموں کا استعمال کبھی ترک نہ کریں۔ کیونکہ لیموں پانی کا استعمال آپ کو بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

مجموعی صحت اور تندرستی کے لیے لیموں پانی کو طویل عرصے سے ایک بہترین مشروب تصور کیا جاتا ہے۔ وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس اور تازگی سے بھرپور یہ مشروب صحت کے لیے بہت سے فوائد پیش کرتا ہے جنہیں سائنسی حمایت حاصل ہے۔

شمالی کیرولائنا کے رجسٹرڈ غذائی ماہر اپریل وائلز کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ لیموں پانی وزن میں کمی کو فروغ دیتا ہے، جلد کو بہتر بناتا ہے، ہاضمے میں مدد کرتا ہے اور جسم کے پی ایچ لیول کو متوازن رکھتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ لیموں کے پانی سے متعلق کچھ دعوے واقعی درست ہیں جن کے سائنسی ثبوت موجود ہیں، جبکہ بعض دیگر دعوے درست نہیں ہیں۔

کیا آپ کو روزانہ لیموں پانی پینا چاہیے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک یا دو گلاس لیموں پانی پینا صحت کے لیے مفید ہے۔ تاہم، اگر آپ کو معدے کے مسائل ہیں جیسے ایسڈ ریفلوکس، تو یہ پانی ان علامات کو بڑھا سکتا ہے، ساتھ ہی یہ دانتوں کے اینامل کو ممکنہ طور پر نقصان پہنچا سکتا ہے۔

تاہم لیموں پانی کی تیاری کے وقت لیموں کو چھلکوں سمیت ڈالنے سے گریز کریں، کیونکہ ان پر کیڑے مار ادویات کا اسپرے کیا جاتا ہے اور بہتر صفائی نہ ہونے کی صورت میں یہ کچھ لوگوں کے لیے سوزش اور گردے کے مسائل جیسے جوڑوں کے درد کا باعث بن سکتا ہے۔

جب بھی لیموں پانی کا استعمال کریں اس کی تاثیر کو کم کے لیے اس میں دیگر پھل اور سبزیوں کو بھی شامل کریں۔تاکہ اس پھل سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل ہوسکے۔

لیموں سے وٹامن سی حاصل کیا جاسکتا ہے:

لیموں پانی میں مائیکرو منرل بھی موجود ہوتے ہیں جو سرد مہینوں میں آپ کو ہائیڈریشن فراہم کرتے ہیں۔لیموں وٹامن سی کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہے، لیموں مجموعی طور پر قوت مدافعت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے خاص طور موسم سرما میں جب سردی اور فلو عام ہوجاتا ہے۔

وائلز کا کہنا تھا کہ لیموں میں وٹامن سی کی بہت قلیل مقدار ہوتی ہے، وٹامن سی دماغ، جلد، دل، ہڈیوں اور مدافعتی نظام کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بہت زیادہ لیموں پانی پینے سے گریز کرنا اور اس سلسلے میں احتیاط سے کام لینا ضروری ہے اس کی وجہ اس کی تیزابی تاثر ہے جو دانتوں کے اینامل کو نقصان پہنچا سکتی ہے، جس کی وجہ سے دانتوں کی حساسیت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

لیموں پانی آپ کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مددگار:

پانی میں لیموں کے ساتھ اسے مزید صحت بخش بنانے کے لیے پودینہ بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ ادرک، ہلدی یا سبز چائے پینے سے آپ اینٹی سوزش الیکٹرولائٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنے پانی کی مقدار میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو اس میں ایک یا دو لیموں نچوڑنے سے نہ صرف اس کا ذائقہ بہتر ہوتا ہے، بلکہ یہ آپ کو بہتر انداز میں ہائیڈریٹ بھی رکھتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں