پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

کتے سے خوفزدہ ہو کر چیتے نے کیا کیا؟ جان کر حیران رہ جائیں

اشتہار

حیرت انگیز

چیتا خوف کی علامت ہے لیکن یہ جنگلی درندہ ایک کتے سے اتنا خوفزدہ ہوا کہ اس کی حرکت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

شیر، چیتا، تیندوا یہ ایسے جنگلی درندے ہیں، جن کے نام سے ہی لوگ خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔ بالخصوص جنگل کے اطراف میں آباد گاؤں کے لوگ ان کے اپنے علاقوں میں داخل ہونے سے ڈرتے ہیں اور کئی واقعات ایسے سامنے آ چکے ہیں جن میں یہ انسانوں کو نقصان پہنچا چکے ہیں۔

تاہم ان میں سے ہی ایک دہشت کی علامت چیتا جب ایک انسانی بستی میں داخل ہوا تو کتے سے اتنا خوفزدہ ہوا کہ اس سے بچنے کے لیے درخت پر چڑھ گیا۔

یہ دلچسپ واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم میں پیش آیا جہاں جنگل سے ایک چیتا انسانی بستی میں آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چیتا جب مٹرگشت کرتا ہوا جیسے ہی وہ چنتا پلی گاؤں میں داخل ہوا تو اس کا استقبال ایک کتے نے کیا۔

چیتے کے گاؤں میں داخل ہوتے ہی اس نے زور زور سے بھونکنا شروع کر دیا۔ اس کے مسلسل بھونکنے سے تیندوا اتنا خوفزدہ ہوا کہ اس سے بچنے کے لیے ایک بلند درخت پر چڑھ گیا۔

کتے کے مسلسل بھونکنے کی آواز سن کر جب گاؤں کے رہائشی گھروں سے نکل کر وہاں پہنچے تو دیکھا کہ کتا درخت کی جانب منہ اونچا کرکے مسلسل بھونک رہا ہے اور جب انہوں نے کتے کے بھونکنے کی سمت نظر اٹھائی تو یہ دیکھ کر ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ درخت کی چوٹی کے قریب ایک خوفزدہ تیندوا موجود تھا۔

یہ دلچسپ اور حیران کن منظر دیکھنے کے بعد گاؤں والوں نے محکمہ جنگلات کو اطلاع دی، جس نے وہاں آکر چیتے کو پکڑنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

’’دلہن لاتی ہے بارات، دولہا کو ملتا ہے جہیز‘‘ یہ انوکھی شادی کہاں ہوتی ہے؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں