بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

تیندوے کا کمسن بچے پر حملہ، ویڈیو نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں تیندوے کے حملے میں تین سالہ بچہ معجزاتی طور پر بچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے علاقے تروپتی میں مقامی پولیس کی مدد سے تین سالہ بچے کو تیندوے کے حملے سے بچا لیا گیا۔

تیندوے نے تروملا گھات روڈ پر کمسن لڑکے پر حملہ کیا تھا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق کمسن بچی اپنے دادا کے ساتھ پیدل جارہا تھا کہ تیندوا لڑکے پر جھپٹ پڑا اور گردن سے دبوچ کر اسے گھسیٹ کر دور لے گیا۔

پولیس کے مطابق پانچ سے چھ اہلکار قریب ٹھہرے ہوئے تھے وہ فوری طور پر سیل فونس کی روشنی میں لاٹھیوں کے ساتھ جنگل میں اسی سمت روانہ ہوئے جہاں تیندوا بچے کو لے گیا تھا۔

پولیس اہلکاروں کی چیخ و پکار سننے کے بعد تیندوے نے لڑکے کو چھوڑ دیا، بعدازاں گارڈ نے بچے کے رونے کی آواز سنی اور اسے بچالیا۔

بچہ حملے میں شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں