ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

48 گھنٹے سے پھنسا چیتے کا سر برتن سے نکال لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے 48 گھنٹے سے پلاسٹک کے برتن میں پھنسے چیتے کے سر کو نکال کر چیتے آزاد کر دیا۔

چیتا دو دن تک بغیر کچھ کھائے پیے اس آزمائش میں مبتلا رہا جس سے اس کی حالت بگڑنے لگی۔ پلاسٹک کے برتن میں سر پھنسائے چیتے کو سب سے پہلے اتوار کی رات تھانے ضلع کے بدلا پور گاؤں کے قریب ایک راہگیر نے دیکھا۔

راہگیر نے اپنی کار سے چیتے کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا اور محکمہ جنگلات کو بھیج دی جس پر فوری کارروائی کی گئی۔ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے پہنچتے ہی چیتا گھبرا کر جنگل میں بھاگ گیا۔

محکمہ جنگلات کے حکام، سنجے گاندھی نیشنل پارک، ریسکینک ایسوسی ایشن فار وائلڈ لائف ویلفیئر کے اہلکاروں اور کچھ مقامی لوگوں نے چیتے کی تلاش شروع کر دی۔

چیتے و تلاش کر کے اسے پلاسٹک کے برتن سے آزاد کروایا گیا، چیتے کو خوراک فراہم کی گئی اور اس کا چیک اپ کر کے جنگل میں آزاد چھوڑ دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر پلاسٹک کے برتن میں سر پھنسائے چیتے کی ویڈیو کئی ہزار لوگوں نے دیکھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں