جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

تیندوا گاڑی کے بونٹ میں پھنس گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

تیندوا گاڑی کے بونٹ میں پھنس گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تیندوا ہائی وے پر کار کے بونٹ کے نیچے سے نکلنے کے لیے جدوجہد کررہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زخمی تیندوا کار کے ٹوٹے ہوئے حصے سے خود کو چھڑانے کی کوشش کررہا ہے جیسے ہی ڈرائیور گاڑی کو ریورس کرتا ہے تیندوا بونٹ سے نکلنے کے بعد تیزے سے بھاگ جاتا ہے۔

- Advertisement -

مذکورہ ویڈیو بھارتی محکمہ جنگلات افسر نےسوسنتا نندا نے شیئر کی، بھارتی میڈیا کے مطابق زخمی تیندوے کو تلاش کرنے کی کوشش جاری ہے تاکہ اس کا علاج کیا جاسکے۔

بالی ووڈ اداکار روینہ ٹنڈن نے بھی تیندوے کے فرار ہونے کی ویڈیو شیئر کی۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’اس خوبصورت تیندوے کے لیے دعا کریں، اگرچہ وہ بری طرح زخمی ہے لیکن امید ہے کہ وہ زندہ بچ جائے گا۔‘

روینہ ٹنڈن نے لکھا کہ ’امید ہے کہ ہمارے سیاست دان اس حقیقت سے بیدار ہوں گے کہ جانوروں کے تحفظ کے لیے ہمیں اقدامات کرنا ہوں گے۔‘

سوشل میڈیا صارفین بھی ویڈیو پر تبصرہ کررہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’ہم لوگ ہی جانوروں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہیں‘۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’انسان سمجھتے ہیں کہ ہر چیز ان کے گرد گھومتی ہے اور وہ کائنات کے مالک ہیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں