اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

اسپیشل برانچ کی کارروائی، چیتے کی کھال اسمگل کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: اسپیشل برانچ نے کارروائی کرتے ہوئے چیتے کی کھال اسمگل کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کو ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا، چیتے کی کھال کراچی اسمگل کی جارہی تھی، پولیس حکام نے بتایا کہ جنگلی چیتے کی کھال ٹرین کے ذریعے تھرموپول کاٹن میں اسمگل کی جارہی تھی۔

 

نایاب برفانی چیتے کی کھال فروخت کرنے والا شخص گرفتار

 

پولیس نے مزید بتایا کہ چیتے کی کھال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے کے بعد اسپیشل برانچ نے وائلڈ لائف ٹیم کو موقع پر بلاکر کھال کی جانچ کرائی۔

ملزمان جنگلی چیتےکی کھال منتقل کرنے سے متعلق پرمٹ پیش نہ کرسکے، وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزمان کو 50، 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

بلیک مارکیٹ میں فروخت کیا جانے والا برفانی چیتے کا بچہ بازیاب

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں