اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کیمرے کی آنکھ میں قید منظر نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی: بھارتی اسکول میں اچانک تیندوا گھس آیا اور 10 سالہ بچے پر حملہ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں تیندوے نے اسکول میں داخل ہوکر طالب علم پر حملہ کیا جس کے باعث بچہ زخمی ہوگیا۔

اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں قائم تعلیمی ادارے میں اس وقت دوڑیں لگ گئیں کہ جب انتظامیہ اور طلبا کو تندوے کے گھس آنے کی اطلاع ملی۔

leopard

جانور کے داخل ہوتے ہی اسکول میں افرا تفری مچ گئی، سب نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

Indiatimes

کلاس روم میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں جانور کو چہل قدمی کرتے دیکھا جاسکتا ہے، زخمی بچے کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں جنگلی جانوروں کے انسانوں پر حملے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں