گلیات میں تیندوے جنگل سے آبادیوں کی طرف نکل آئے جس کے نتیجے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گلیات میں تیندوے جنگل سے آبادیوں کی طرف آگئے، مری روڈ اور دیگر جگہوں پر تیندوے دیکھ کر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے گلیات کے علاقوں سمندر کٹھہ، تتیال کسالہ اور کٹلیاں میں تیندوں نے حملے کرکے درجن بھر بکریاں مار ڈالیں۔
گلیات نگری بالا کی مختلف آبادیوں میں تیندوے کی موجودگی نے دہشت پھیلا رکھی ہے۔
علاقہ مکین کہتے ہیں محکمہ وائلڈ لائف کو کئی بار خطروں سے آگاہ کیا گیا لیکن اب تک عملی اقدامات نظر نہیں آئے۔
اس سے قبل قائد اعظم یونیورسٹی میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاع پر انتظامیہ کی ڈوریں لگ گئی تھیں تاہم تیندوا نہ ملنے پر محکمہ وائلڈ لائف نے سرچ آپریشن ختم کردیا تھا۔
قائد اعظم یونیورسٹی میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاع پر وائلڈ لائف کی ٹیم موقع پر پہنچی اور تیندوے کی تلاش شروع کی تھی۔
قائداعظم یونیورسٹی میں تیندوا نہ ملنے پر محکمہ وائلڈ لائف نے سرچ آپریشن ختم کردیا تھا، وائلڈ لائف حکام کا کہنا تھا کہ اس موقع پر یونیورسٹی کےطلبامیں آگاہی کیلئے مشق بھی کی گئی۔