تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مقبوضہ کشمیر میں چیتوں نے دہشت پھیلا دی، ویڈیو وائرل

سرینگر : مقبوضہ کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں چیتوں کا گروہ کی صورت میں انسانی علاقوں میں گشت بڑھنے لگا، چیتوں سے خوفزدہ شہریوں نے محکمہ جنگلی حیات سے کارروائی کی درخواست کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر ضلع اننت ناگ میں چیتوں نے انسانوں کا جینا دشوار کردیا، ضلع اننت ناگ کے علاقے ہائی گراؤنڈ میں روزانہ چیتوں نے گروہ کی صورت میں گشت شروع کردیا۔

چیتوں کے اس طرح انسانی آبادی میں آنے سے شہری انتہائی خوفزدہ ہیں تاہم ابھی تک چیتوں نے کسی انسان پر حملہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی کسی شہری نے چیتے کو ہلاک کیا ہے۔

چیتوں کے انسانی آبادی میں گشت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے، شہریوں نے چیتوں کے گشت سے متعلق محکمہ جنگلی حیات کو آگاہ کرکے بروقت کارروائی کرنے کا کہا ہے تاکہ شہریوں کو خوف و ہراس سے نجات دلائی جاسکے۔

شہریوں نے محکمہ جنگلی حیات سے گزارش کی ہے کہ چیتوں کو انسانی بستیوں میں آنے سے روک کر ہمارے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایک چیتے نے ہائی گراؤنڈ کی انسانی بستی میں گھسنے کی کوشش کی تھی جس پر شہریوں نے اسے مار ڈالا تھا تاہم اس دفعہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے وارڈن عبدالرؤف کا کہنا ہے کہ چیتوں کو پکڑنے کےلیے سارے اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں لیکن جب تک محکمہ جنگلی حیات اپنی کارروائی نہیں کرتا تب تک شہری شام کے اوقات میں اپنے گھروں سے نہ نکلیں اور خصوصاً بچوں کو نہ نکلنے دیں۔

Comments

- Advertisement -